''ای بولا'' کا تدارک، اوباما کا بین کی مون سے تبادلہ خیال

عالمی برادری خوفناک مرض کے خلاف ذمہ داریاں پوری کرے: اوباما

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر براک اوباما نے مغربی افریقہ میں پھیلنے والے خوفناک مرض ای بولا کے خلاف عالمی سطح پر توانا کوششیں کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون سے سے بات چیت کی ہے۔

دونوں رہنماوں نے اس موقع پر عالمی برادری سے ای بولا متاثرین اور متاثرہ علاقوں کے لیے سرعت سے مدد اور طبی معاونت کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ وائٹ ہاوس کی طرف اس بارے میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے"ای بولا کے حوالے سے اس خطرناک مرحلے پر بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔"

اس موقع پر صدر اوباما نے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں پر بھی زور دیا کہ اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کریں۔ اس حوالے سے افرادی قوت، اور طبی آلات کے حوالے سے بھی کردار کیا جا سکتا ہے۔

صدر اوباما نے اس حوالے قومی سلامتی اور ہیلتھ پالیسی سے متعلق اداروں کے حکام کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر ای بولا کی تشخیص اور دیگر تفصیلات پر بات کی گئی۔

اوباما کو متعلقہ اداروں نے تازہ ترین اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ اس مہلک مرض کے بارے میں تحقییقی عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں