انتقامی ڈرائیور نے خفیہ شادی کا بھانڈا پھوڑ ڈالا
کفیل کی پہلی بیوی نے طلاق کا دعوی دائر کر دیا
ملازمت سے برخاست کیے گئے ڈرائیور نے اپنے عرب کفیل سے انتقام لیتے ہوئے اس کی خفیہ طور پر کی گئی دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والا شہری متمول سعودی شہری کے ہاں کئی سال سے بطور ڈرائیور ملازمت کر رہا تھا۔ اسی دوران اس کے کفیل نے دوسری شادی کر لی لیکن اس شادی کی اپنی پہلی بیوی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔
پرانا ہونے کی وجہ ڈرائیور اس خانگی راز سے آگاہ تھا۔ جس نے اپنی ملازمت کے دوران اسے کسی دوسرے کے ساتھ تو یہ راز شئیر نہ کیا۔
کچھ عرصہ بعد سعودی کفیل نے اپنے حالات کے معاشی طور پر ساز گار نہ رہنے کی وجہ سے اپنے ڈرائیور کی ملازمت ختم کر دی۔ ملازمت کے خاتمے کے بعد ڈرائیور اپنے ملک واپس جانے سے پہلے ہی اپنی ملازمت چھوٹنے کا 'بدلہ' لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سابقہ مالکن سے رابطہ کیا۔
سابق ڈرائیور نے وطن واپسی کے لیے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہی اپنی مالکن کو فون پر بتایا کہ آپ کے شوہر کاروباری دورے کا کہہ کر گئے ہیں، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ سچ یہ ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے اور اب وہ اپنی نئی بیگم کے پاس ہیں۔ جس سے چند ماہ پہلے ہی انہوں نے خفیہ شادی کی ہے۔
انتقام پر تلے سابق ڈرائیور نے مالکن سے مزید کہا اگر وہ اسے پانچ ہزار ریال دے دیں تو وہ انہیں ان کی سوتن کے اپارٹمنٹ کا ایڈریس بھی دے سکتا ہے۔ آگ بگولہ پہلی بیوی سابق ڈرائیور سے اپارٹمنٹ کا پتہ لے کر وہاں پہنچی تو شوہر واقعی نئی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھا۔
بعد ازں پہلی بیوی نے طلاق لینے کے لیے اپنے شوہر پر مقدمہ دائر کر دیا کہ اس نے بیس سالہ شادی کے باوجود مجھے دھوکہ دیا ہے۔
-
سعودی شہری کو ایک بوسہ 13 ہزار ڈالرز میں پڑ گیا
گھریلو ملازمہ سے بوسے بازی کی ''عبرت ناک'' سزا
صفحة اول -
ایرانی اداکارہ کا نامحرم کو 'بوسہ'، تہران میں طوفان
لیلی حاتمی نے کینز فلمی میلے کے سربراہ کا منہ چوما تھا
بين الاقوامى -
مصری فٹبالر کو سوئس میزبان کا تہنیتی بوسہ مہنگا پڑ گیا
ہم وطنوں کی تنقید سے جیت کا مزہ کرکرا ہو گیا: صلاح
بين الاقوامى -
میراڈونا کا گرل فرینڈ کو بھری محفل میں بوسہ
ارجنٹائن کے فٹبالر کی 'دلیری' الجزائری میزبانوں کے لئے باعث خجالت
بين الاقوامى -
مصر میں یوم البوسہ: ''افسوس کہ فرعون کو بوسے کی نہ سوجھی''
ہلاکتوں اور خونریزی کو فراموش کرنے کیلے یوم بوسہ منانے کی اپیل
مشرق وسطی -
دوسری شادی رچانے والا سعودی پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل
خاتون کی فائرنگ سے سوتن شدید زخمی،اسپتال میں حالت تشویش ناک
ایڈیٹر کی پسند