دوسری شادی رچانے والا سعودی پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل

خاتون کی فائرنگ سے سوتن شدید زخمی،اسپتال میں حالت تشویش ناک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شمال میں واقع سرحدی علاقے الجوف میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے خاوند کی دوسری خاتون سے شادی پر نالاں تھی اور اس نے اس شادی کے چند روز کے بعد ہی اپنے شوہر اور اس کی نوبیاہتا دُلھن پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔خاوند کو متعدد گولیاں لگی تھیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے اور اس کی دوسری بیوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مردوں کو بیک وقت چار تک شادیاں کرنے کی اجازت ہے لیکن بعض اوقات دوسری یا تیسری شادی بیوی کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے اس خاوند کی طرح مرد حضرات کے لیے مشکلات کا سامان لے کر بھی آتی ہے اور ان کے ہنستے بستے گھر اجڑ جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں