ایران ،روس میں دو نئے جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کا معاہدہ
روس اور ایران کے درمیان دو نئے جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کا معاہدہ طے پایا ہے۔
اس معاہدے کے تحت روس ایران کے بوشہر میں واقع پاور پلانٹ میں دو نئے جوہری ری ایکٹر تعمیر کرے گا جس کے بعد ایران کے جوہری ری ایکٹروں کی تعداد آٹھ ہوجائے گی۔
روس کی مقامی خبررساں ایجنسی نے منگل کے روز سرکاری نیو کلئیر کمپنی روستم کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بوشہر کے علاوہ ایران میں کسی اورمقام پر بھی چار روسی ری ایکٹر تعمیر کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایران میں جوہری ایندھن کے اجزاء کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ایران میں جوہری ایندھن کی تیاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر روس کے جوہری ادارے رستم کے سربراہ سرگئے کرینکو اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے دستخط کیے ہیں۔واضح رہے کہ بوشہر میں روس نے ہی نوے کی دہائی میں جوہری پاور پلانٹ تعمیر کیا تھا۔
روس اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ موخرالذکر ملک کی چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل کے لیے 24 نومبر کی ڈیڈلائن سے قبل طے پایا ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان اومان میں مذاکرات کا حالیہ دور بے نتیجہ رہا ہے۔اس مجوزہ معاہدے کے تحت ایران اپنا حساس نوعیت کا جوہری کام بند کردے گا اور اس کے بدلے میں اس پر عاید امریکا اور مغربی ممالک کی پابندیاں بتدریج ختم کردی جائیں گی۔
روس بھی اس مذاکراتی عمل میں شریک ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل چار دوسرے ممالک اور جرمنی سے مل کر ایران کے ساتھ جوہری تنازعے پر بات چیت کررہا ہے۔تاہم وہ امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کی منشا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر قدغنیں لگانے کے حق میں نہیں ہے اور اس نے ایران کے ساتھ جوہری شعبے میں تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔
-
ایران، روس تیل کے بدلے خوراک معاہدے پر امریکا چراغ پا
معاہدے کی صورت میں ماسکو کو اقتصادی پابندیوں کی امریکی وارننگ
بين الاقوامى -
ایران: دو جوہری بجلی گھر قائم کرنے کیلیے روس سے معاہدہ
مغربی اور امریکی پابندیوں کیخلاف امکانی معاہدوں پر تشویش ہے، وائٹ ہاوس
بين الاقوامى -
روس ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم فروخت کرنے کو تیار
روسی صدر بوشہر میں دوسرا ری ایکٹر تعمیر کرنے کی پیش کش کریں گے
بين الاقوامى -
تہران کے خلاف پابندیاں لگانے کا امریکی مطالبہ
ایران پر مزید پابندیوں کے حق میں نہیں: چین و روس
بين الاقوامى -
چین، ایران اور روس کی شامی رجیم کو ماہانہ 50 کروڑ ڈالر ماہانہ مالی امداد
دمشق نے بین الاقوامی پابندیوں کو غیر موثر بنانے کی راہ تلاش کر لی
مشرق وسطی -
ایران یورپی ممالک کو گیس فراہمی کیلیے کوشاں
روس کے مقابل نہیں آنا چاہتے، صرف اپنا حصہ چاہتے ہیں: ایران
مشرق وسطی