بھارت: ایک مرتبہ پھر پاکستان پر دہشت گردی کا الزام

کیا آئی ایس آئی بھی نان سٹیٹ ایکٹر ہے، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستانی حساس ادارے دہشت گردوں کے ذریعے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ نے یہ الزام عاید کرتے ہوئے پاکستان کےاس موقف کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ ایسا کرنے والے نان سٹیٹ ایکٹر ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے استفسار کیا کیا آئی ایس آئی بھی ایک نان سٹیٹ ایکٹر ہے۔

واضح رہے راجناتھ سنگھ وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد حکومت میں موثر ترین وزیر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جنہوں نے پاکستان مخالف ایجنڈے کے ساتھ انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔ حکومت میں آنے کے فوری بعد سے پاکستان کے خلاف سخت پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ کی طرف سے پاکستان پر الزام لگانے سے قبل شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کے شہر گواٹی میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے سربراہوں سے خطاب کیا ہے۔

بھارت ایک طویل عرصے سے پاکستان اور اس کے اداروں پر الزام لگاتا آ رہا ہے۔ ان دنوں بھارتی حکومت متنازعہ ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی آئین میں خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اور ریاستی اسمبلی کے جاری انتخاب میں 44 سے زائد نشستیں جیتنے کے لیے ہر طرح کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر بھی مودی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی آئے روز فئرنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اس فائرنگ کے لیے دونوں ملک ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں۔

وزیر داخلہ کے پاکستان پر اس تازہ الزام سے دو روز پہلے بھارتی فوج اور مسلح جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس واقعے میں چار عسکریت پسندوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا ریاستی انتخاب میں اسلام اور آزادی پسندوں کی طرف سے بائیکاٹ کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے اس اپیل کی ناکامی کو آزادی پسندوں کی ناکامی سے تعبیر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں