برازیل فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی کا کڑکا

فٹبالر موت کے منہ میں جانے سے بمشکل بچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برازیل میں پیرو فٹبال کپ کے لیے حال ہی میں دو ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران اچانک موسم کی خرابی کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اگویلا اسپورٹس اور نیون فورزا مینیرا کے درمیان فٹبال کا مقابلہ پورے زور وشور سے جاری تھا۔ اس دوران اچانک گرچ چمک شروع ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے سے اسٹڈیم میں موجود ایک فٹبالر سمیت متعدد دیگر افراد جھلس گئے۔

آسمانی بجلی گرنے سے 21 سالہ فٹبالر خوائو کونٹریاس کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا ہے تاہم وہ رو بہ صحت ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ دیگر افراد کی زندگیاں خطرے سے باہر ہیں تاہم وہ نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

کونٹریراس اسپورٹ کلب کی جانب سے جاری ایک ویڈیو فوٹیج میں آسمانی بجلی گرنے اوراس کے نتیجے میں گرائونڈ میں موجود فٹبالر کے زخمی ہونے کا منظر بھی دکھایا گیا ہے۔ آسمانی بجلی گرنےسے کھلاڑی کے جسم سے دھواں اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں