لیبیا: مصراتہ پر سرکاری فوج کا فضائی حملہ
السدرہ کی بندرگاہ پر لڑائی کے دوران تیل کے سات ٹینک نذرآتش
لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی وفادار فورسز نے ملک کے تیسرے بڑے شہر مصراتہ پر اپنی مخالف ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
لیبی فوج کے کرنل احمد میسمری نے کہا ہے کہ فجرلیبیا کی جانب سے مشرقی بندرگاہ السدرہ پر اتوار کی صبح قبضے کے لیے حملے کے ردعمل میں مصراتہ میں مختلف اہداف پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
شہر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکاری طیاروں نے مصراتہ ائیرپورٹ کے نزدیک واقع ایوی ایشن اسکول ،بندرگاہ اور ایک اسٹیل پلانٹ کو بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔فجر لیبیا جمعرات سے السدرہ اور اس کے نزدیک واقع راس لانوف کی بندرگاہ پر قبضے کے لیے حملے کررہی ہے۔ایک اسپیڈ بوٹ پر سوار فجر لیبیا کے جنگجوؤں نے السدرہ پر اچانک حملہ کر کےبائیس فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔
السدرہ میں متحارب فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں تیل کے انیس میں سے سات ٹینک جل چکے ہیں۔13 دسمبر کو تیل برآمد کرنے والے ٹرمینلز کے نزدیک لڑائی کے آغاز کے بعد سے لیبیا کی تیل کی پیدوار کم ہوکر ساڑھے تین لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی ہے جبکہ اس سے قبل تیل کی یومیہ پیدوار آٹھ لاکھ بیرل تھی۔
ان تمام ٹینکوں میں باسٹھ لاکھ بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ایک لیبی عہدے دار کے بہ قول جمعرات کے بعد سے سولہ لاکھ بیرل خام تیل آگ کی نذر ہوچکا ہے۔السدرہ کی بندرگاہ پر چار روز قبل جھڑپوں کے دوران ایک راکٹ تیل کے ایک ٹینکر پر آ کر گرا تھا جس سے اس ٹینکر کو آگ لگ گئی تھی اور پھر وہ آہستہ آہستہ باقی چھے ٹینکروں تک بھی پھیل گئی تھی۔
مختلف اسلامی جنگجو گروپوں پر مشتمل فجر لیبیا کی اس علاقے کی جانب پیش قدمی کے بعد السدرہ اور راس لانوف کی بندر گاہوں کو بند کیا جاچکا ہے۔فجر لیبیا دارالحکومت طرابلس میں قائم اسلام پسندوں کی حکومت کے تحت ہے جبکہ ان بندرگاہوں پر طبرق میں قائم وزیراعظم عبداللہ الثنی کی حکومت کے تحت فورسز کا کنٹرول تھا۔
-
فجر لیبیا کا حملہ،19 سرکاری فوجی مارے گئے
السدرہ ٹرمینل پر کھڑے ٹینکر کو راکٹ لگنے سے آگ بھڑک اٹھی
بين الاقوامى -
لیبیا: اسلامی عسکریت پسندوں اور سرکاری فوج میں مسلسل جھڑپیں
حکومت کی حامی ملیشیا کی بمباری سے 17 عسکریت پسند ہلاک
مشرق وسطی -
تیونس، لیبیا سرحد پر بڑی گذرگاہ بند
تیونس کا لیبیا کے متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان لڑائِی کے بعد اقدام
بين الاقوامى -
لیبیا میں داعش کے تربیتی مراکز کا انکشاف: پینٹاگان
امریکی فوج کے افریقا میں کمانڈر جنرل ڈیوڈ روڈیگیز نے انکشاف کیا ہے کہ شام اور عراق ...
بين الاقوامى -
مصر: بحریہ کی کشتی پر حملہ، 8 اہلکار لاپتہ، 5 زخمی
لیبیا میں مصری اور اماراتی سفارت خانوں کے قریب کار بم دھماکہ
مشرق وسطی -
لیبیا: عدالتِ عظمیٰ نے پارلیمان تحلیل کر دی
لیبیا کی عدالتِ عظمیٰ نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور مغرب کی حمایت یافتہ پارلیمان ...
بين الاقوامى