زندہ انسان کو آگ میں جلا کر مارنا حرام ہے: مفتی اعظم
معاذ الکساسبہ کو آگ میں جلانے والوں کا کوئی مذہب نہیں
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی 'داعش' کے ہاتھوں اردن کے یرغمال ہواباز معاذ الکساسبہ کو زندہ جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ انسان کو آگ میں جلانے والوں کا کوئی دین ومذہب اور اخلاق نہیں۔
اخبار 'الشرق الاوسط' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کسی زندہ انسان کو آگ میں جلا کر موت سے ہم کنار کرنا اسلام میں قطعی حرام ہے۔ الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ زندہ انسانوں کو جلانے کا غیر انسانی طرز عمل 'داعش' کے ان خوارج کا وحشیانہ فعل ہے جو خود کو اسلام کا سب سے بڑا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں۔ ان کے تمام دعوے باطل ہیں۔ وہ کفر کے راستے پر گامزن اور گمراہی کی نمائندگی کرتے ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذی روح کو آگ میں جلانا صرف اللہ کے اختیار میں ہے۔ اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو آگ میں جلانے والوں کا کوئی دین، ایمان اور اخلاق نہیں ہے۔ یہ مجرمانہ حرکت ایک مفسد اور فتنہ پرور گروہ کی کارستانی ہے۔ دنیا اسے اسلام کی نمائندہ نہ سمجھے۔
-
داعش کے دہشت گردوں کو مصلوب کر دیا جائے: الازہر
مصر کی ممتاز دینی درسگاہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے داعش کے ہاتھوں اردنی پائیلٹ ...
بين الاقوامى -
"داعش سے میرے بیٹے کو جلانے کا انتقام لیا جائے"
داعش کے ہاتھوں منگل کے روز زندہ جلائے والے اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کے والد صافی ...
مشرق وسطی -
داعش جہاد کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے: علماء
دنیا کے 126 ممتاز علماء نے داعش کی خلافت مسترد کر دی
مشرق وسطی