"داعش سے میرے بیٹے کو جلانے کا انتقام لیا جائے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

داعش کے ہاتھوں منگل کے روز زندہ جلائے والے اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کے والد صافی الکساسبہ نے عمان حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان کے بیٹے کو زندہ جلائے جانے کا بھرپور بدلہ لیا جائے۔

'العربیہ' نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اتحادی فوج سے بھی اپیل کی ہے وہ داعش کی بیخ کنی کے لئے تنظیم کے خلاف اپنی کارروائیوں تیز کر دے۔

داعش نے منگل کے روز اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کو آہنی قفس میں بند کر کے آگ لگا دی، جس کے باعث نوجوان پائیلٹ جان بحق ہوا۔ صافی الکساسبہ نے اللہ سے دعا کی کہ وہ اپنی خصوصی رحمت سے ان کے بیٹے سے شہداء جیسا معاملہ کرے۔ "میں بیٹے کی جدائی پر بہت زیادہ غمزدہ ہوں۔"

عمان حکومت کی طرف سے القاعدہ کی ساجدہ الریشاوی اور زیاد الکربولی کو بدھ کی صبح پھانسی دیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے معاذ الکساسبہ کے والد کا کہنا تھا کہ "دونوں مجرم تھے، انہوں نے ملک میں فساد پھیلا رکھا تھا۔"

چوالیس سالہ ساجدہ الریشاوی مبارک عطروس نو نومبر دو ہزار پانچ کو عمان کے ہوٹل میں بم دھماکا کرنے آئی تھی لیکن عین وقت پر بارود سے بھرا اس کا کمر بند پھٹ نہیں سکا۔ اسے دارلحکومت کے مغرب میں 30 کلومیٹر دور السلط شہر سے حراست میں لیا گیا۔

سنہ دو ہزار چھ میں سیٹ سیکیورٹی عدالت نے الریشاوی پر دہشت گرد کارروائیوں کی سازش اور بغیر اجازت دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں