الریاض:شہزادہ چارلس کی شاہ سلمان سے ملاقات

برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس سعودی عرب کے دورے پر منگل کو دارالحکومت الریاض پہنچے ہیں جہاں انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق پرنس آف ویلز نے شاہی محل میں شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے اور انھوں نے برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان شاندار دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ چارلس مشرق وسطیٰ کے چھے روزہ دورے پر ہیں۔قبل ازیں جب وہ الریاض پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ انھوں نے ملاقات میں علاقائی اور عالمی منظرنامے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر ،نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ اور دوسرے اعلیٰ سعودی عہدے دار بھی موجود تھے۔شہزادہ چارلس اردن اور کویت کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے ہیں اور توقع ہے کہ وہ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں