لیبیا :داعش نے 9 غیر ملکیوں کو اغوا کر لیا
سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) نے لیبیا میں الغنی آئیل فیلڈ سے نو غیرملکیوں کے ایک گروپ کو اغوا کر لیا ہے۔
آسٹریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کو ایک بیان میں ان غیرملکیوں کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اغوا کے وقت زندہ تھے۔ترجمان کے مطابق ان غیرملکیوں کا آسٹریا ،جمہوریہ چیک ،بنگلہ دیش ،فلپائن اور ایک افریقی ملک سے تعلق ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ الغنی آئیل فیلڈ سے ان غیرملکیوں کو گاڑیوں میں ڈالتے وقت کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔البتہ آسٹریا کے پاس ایسی معلومات ہیں کہ اس گروپ کو داعش کے جنگجوؤں ہی نے اغوا کیا تھا۔بنگلہ دیش نے سوموار کو ایک بیان میں اپنے ایک شہری کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق کی ہے اور واقعے کو اغوا قرار دیا ہے۔
یہ تمام نو غیرملکی آئیل فیلڈ مینجمنٹ کمپنی ویلیو ایڈ آئیل فیلڈ سروسز (وی اے او ایس) کے ملازمین تھے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اغوا کار گروپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی ہے اور وہ اپنے ان ملازمین کے نام بھی جاری نہیں کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے آسٹریا کی وزارت خارجہ کی کرائسس ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔تاہم وہ اس بات سے آگاہ نہیں ہے کہ ان ملازمین کو کہاں لے جایا گیا ہے۔
وی اے او ایس تیل کی بڑی کمپنیوں بی پی ،ریپسول اور آسٹریا کی او ایم وی کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔اس کے مالٹا اور آسٹریا میں دفاتر ہیں اور لیبیا میں اس کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
-
لیبیا: متحارب گروہوں کی یو این مذاکرات سے پہلے باہمی مشاورت
متحدہ حکومت کے رہنمائوں کے ناموں پر غور
بين الاقوامى -
لیبیا اقوام متحدہ سے اسلحہ درآمد کی اجازت کا طلب گار
لیبیا نے اقوام متحدہ سے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین ...
بين الاقوامى -
مصر، لیبیا میں دوبارہ فضائی کارروائی کر سکتا ہے: الثنی
بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ عبوری لیبی حکومت کے سربراہ عبداللہ الثنی نے کہا ہے ...
بين الاقوامى -
لیبیا سے دو ہفتے میں 25 ہزار مصریوں کا انخلاء
مصر کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا میں مقیم پچیس ہزار سے زیادہ مصری اسی ...
بين الاقوامى -
لیبیا: مشرقی شہر قبہ میں کار بم دھماکا،34 افراد ہلاک
لیبیا کے مشرقی شہر قبہ میں جمعہ کو کاربم دھماکے کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک ...
بين الاقوامى -
لیییا پر تنازعہ: قطر نے مصر سے سفیر واپس بلا لیا
قطر کا مصر کے لیبیا پر یک طرفہ فضائی حملوں پر تحفظات کا اظہار
مشرق وسطی