ایران سے ڈیل جوہری دوڑ کا موجب بنے گی: شہزادہ ترکی
عرب ممالک بھی ایران ایسی جوہری ٹیکنالوجی کے خواہاں ہوں گے
سعودی عرب کے سراغرساں ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ سمجھوتے کے بعد خطے میں جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی دوڑ شروع ہوجائے گی اور سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک بھی جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہاں ہوں گے۔
انھوں نے یہ بات سوموار کو بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''میں ہمیشہ سے یہ کہتا چلا آ رہا ہوں کہ ان مذاکرات کا جو بھی نتیجہ برآمد ہو،ہم بھی وہی چاہیں گے جو ایران چاہتا ہے۔ایران یورینیم کو افزودہ کرنے کی خواہ کتنی ہی صلاحیت حاصل کرتا ہے تو پھر سعودی عرب بھی ایسی صلاحیت کے حصول کی بات کرے گا''۔
شہزادہ ترکی کا کہنا تھا کہ ''ایران پہلے ہی عرب دنیا میں گڑبڑ کرنے والے کھلاڑی کا کردار ادا کررہا ہے۔خواہ یہ یمن،شام،عراق ،فلسطین ہے یا بحرین،ان سب ممالک میں وہ گڑبڑ کررہا ہے۔اس لیے صرف وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کی تیاری کے خوف کے خاتمے سے ہماری ایران کے ساتھ کشیدگی کا خاتمہ نہیں ہوگا''۔
شہزادہ ترکی بن فیصل نے عراق میں دولت اسلامی (داعش) کے جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے۔انھوں نے ایران کی جانب سے داعش مخالف شیعہ ملیشیاؤں کی حمایت کے حوالے سے کہا کہ ''اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران عراق پر اپنا قبضہ بڑھا رہا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے''۔
اس وقت ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور ان کا مقصد ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔اسرائیل اور بعض مغربی ممالک اس خدشے کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم سے جوہری بم کے لیے درکار ایندھن تیار کرسکتا ہے۔
سعودی عرب اور ایران دونوں ایک دوسرے کو خطے میں اپنا حریف سمجھتے ہیں۔سعودی عرب اس خدشے کا اظہار کرتا رہتا ہے کہ ایران کی مغربی ممالک کے ساتھ جوہری ڈیل کے بعد اس کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے دروازے کھلے رہیں گے اور اس پر عاید پابندیوں کے خاتمے سے سیاسی دباؤ بھی ہٹ جائے گا۔اس طرح وہ خطے میں سعودی عرب کے مخالف اپنے گماشتہ گروپوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ وہ جوہری بم تیار نہیں کرنا چاہتا ہے اور وہ مغرب کی معاشی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسی ماہ کے اوائل میں الریاض کا دورہ کیا تھا اور سعودی قیادت کو یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی تھی کہ امریکا ایسی ڈیل کو تسلیم نہیں کرے گا جس سے ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت مل جائے۔
-
سعودی عرب کے ساتھ بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہیں: ایران
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب ...
مشرق وسطی -
ایران، سعودی عرب کے مابین بہتر تعلقات چاہتے ہیں: روحانی
"بشار الاسد کو اپنے ملک پر حملہ قبول نہیں کرنا چاہیے تھا"
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی ایران کے ساتھ تعاون کے لیے شرط
ایران عرب ریاستوں کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے: سعودی سفیر
بين الاقوامى -
سعودی عرب سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران
ایرانی محکمہ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیتے ...
بين الاقوامى -
''صدراوباما سعودیوں کے درشت لہجے کے لیے تیار رہیں''
سعودی عرب ایران ،شام اور مصر سے متعلق اقدامات نہ ہونے پر امریکا سے ناراض
بين الاقوامى -
ایران کے ساتھ سمجھوتے کے مضمرات پر سعودی عرب کا مغرب کو انتباہ
اسرائیل کو بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کا پابند بنایا جائے
مشرق وسطی