طرابلس:داعش نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی
مصراتہ میں داعش مخالف بٹالین کے کیمپ کے باہر کار بم دھماکا،ایک شخص ہلاک
لیبیا میں دولت اسلامی عراق وشام(داعش) سے وابستہ جنگجوؤں نے دارالحکومت طرابلس میں پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پراتوار کو بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے جبکہ تیسرے بڑے شہر مصراتہ میں کاربم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
طرابلس میں ایک سکیورٹی ترجمان اعصام ناس نے بتایا ہے کہ نواحی علاقے جنزور میں ایک سکیورٹی عمارت کے نزدیک واقع چیک پوائنٹ پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔بم ایک تھیلے میں چھپایا گیا تھا۔داعش کے جنگجوؤں نے اس بم دھماکے کی جگہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔
مصراتہ میں 166 بٹالین نامی ایک جنگجو گروپ کے کیمپ کے سامنے باردو سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔اس کار بم دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نہیں قبول نہیں کی لیکن اس میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف نبرد آزما بٹالین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس بٹالین کی وسطی شہر سرت میں داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ ہفتے کے روز سے لڑائی جاری ہے۔
مصراتہ لیبیا کا تیسرا بڑا شہر ہے اور یہ طرابلس سے مشرق میں واقع ہے۔اس شہر کو گذشتہ سال اگست میں طرابلس میں قابض ہونے والے گروپ فجر لیبیا کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں متحارب جنگجو گروپ کے درمیان کوئی زیادہ لڑائی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا میں مختلف اسلامی جنگجو گروپوں نے گذشتہ چھے ماہ کے دوران داعش کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے اس عرصے میں طرابلس میں متعدد بڑے حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔انھوں نے جنوری میں طرابلس میں ایک لگژری ہوٹل میں کار بم حملےکی ذمے داری قبول کی تھی جس کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے۔
انھوں نے گذشتہ ماہ مصرسے تعلق رکھنے والے اکیس قبطی عیسائیوں کو بھی سرت میں اغوا کے بعد قتل کردیا تھا اور انھیں ذبح کرنے کی انٹرنیٹ پر تصاویر جاری کی تھیں۔اس کے بعد مصر کے لڑاکا طیاروں نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔
-
لیبیا :داعش نے 9 غیر ملکیوں کو اغوا کر لیا
سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) نے لیبیا میں الغنی آئیل فیلڈ سے نو ...
بين الاقوامى -
لیبیا: متحارب گروہوں کی یو این مذاکرات سے پہلے باہمی مشاورت
متحدہ حکومت کے رہنمائوں کے ناموں پر غور
بين الاقوامى -
لیبیا اقوام متحدہ سے اسلحہ درآمد کی اجازت کا طلب گار
لیبیا نے اقوام متحدہ سے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین ...
بين الاقوامى -
مصر، لیبیا میں دوبارہ فضائی کارروائی کر سکتا ہے: الثنی
بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ عبوری لیبی حکومت کے سربراہ عبداللہ الثنی نے کہا ہے ...
بين الاقوامى -
لیبیا سے دو ہفتے میں 25 ہزار مصریوں کا انخلاء
مصر کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا میں مقیم پچیس ہزار سے زیادہ مصری اسی ...
بين الاقوامى -
لیبیا: مشرقی شہر قبہ میں کار بم دھماکا،34 افراد ہلاک
لیبیا کے مشرقی شہر قبہ میں جمعہ کو کاربم دھماکے کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک ...
بين الاقوامى