فرانس حادثہ، اماراتی ائیرلائینز نے 'دو کا اصول' متعارف کروادیا
متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائینز امارات اور اتحاد ائیرویز نے جرمن کمپنی 'جرمن ونگز' کے حادثے کے ردعمل کے طور پر اعلان کیا کہ ہے کہ ان کے تمام طیاروں کے کاک پٹ میں ہر وقت دو عملے کے ممبران کا موجود ہونا لازمی ہوگا۔
تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ جرمن ونگز کی فلائٹ 4U 9525 کے معاون پائلٹ انڈریاس لوپٹز نے اپنے کپتان کو کاک پٹ سے باہر بند کرکے ائیربس اے 320 جہاز کو یورپی پہاڑی سلسلے ایلپس کی فرانسیسی سائیڈ پر ٹکرادیا تھا جس کے نیتجے میں جہاز پر سوار تمام 150 افراد ہلاک ہوگئے۔
دبئی میں قائم امارات ائیرلائینز کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ "حالانکہ ایسا کوئی بین الاقوامی قانون نہیں بنا ہے جس سے ایسا کرنا لازمی ہو مگر امارات نے ایک نئی پالیسی کا اجراء کیا ہے جس کے تحت جہاز کے کاک پٹ میں دو افراد کا ہونا لازمی ہوگیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر لاگو کردیا گیا ہے۔"
اتحاد ائیرویز نے ایسا ہی اعلان کیا جس میں کہا گیا "ہم نے اپنے آپریٹنگ کے اقدامات پر نظر ثانی کی ہے اور ہم فرانس سے آنے والی اس پریشان کن اور افسوسناک خبر کی روشنی میں ایسا کرتے رہیں گے۔"
ابو ظہبی سے کام کرنے والی اس ائیرویز کا کہنا تھا "اتحاد ائیرویز فوری طور پر یہ یقینی بنائے گی کہ اس کی تمام فلائٹس کے کاک پٹ مین ہر وقت عملے کے دو ارکان موجود ہوں گے۔"
اماراتی ہوائی کمپنیوں کی جانب سے یہ فیصلہ یورپی کمپنیوں کی جانب سے ایسے ہی اعلانات کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ فیصلہ جسے "دو کا اصول" کا نام دیا ہے پہلے ہی امریکا میں قوانین کا حصہ ہے۔
آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی اپنی ائیرلائنز سے ایسا ہی اقدام اٹھانے کا کہا ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق جرمن ونگز جہاز کا حادثہ خودکشی اور قتل عام کا کیس نظر آرہا ہے۔
-
فرانس میں جرمن طیارہ گر کر تباہ ،150 افراد ہلاک
جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا سے وابستہ جرمن ونگز کا ایک مسافر طیارہ فرانس کے ...
بين الاقوامى -
حادثےکے شکار جرمن طیارے کا معاون کپتان ’داعش‘ کا ہیرو؟
گذشتہ منگل کے روز فرانس کے الپس پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے والے جرمن مسافر ...
بين الاقوامى -
مسلمانوں کی ملک بدری کی بات نہ کی جائے: جرمن چانسلر
مسلمان علماء کو جرمن عوام کی تشویش کا ازالہ کرنا چاہیے
بين الاقوامى