صالح نے القاعدہ کو اقتدار کی طوالت کے لئے استعمال کیا
یمن کے معزول صدر اور 32 سال تک ملک کے سیاہ وسفید کے مالک رہنے والے علی عبداللہ صالح کی ہوس اقتدار ابھی تک ختم نہیں ہوئی اور وہ اپنے سابقہ دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کی آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازشوں کے مرتکب قرار دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب مبصرین نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدرعلی صالح شدت پسند تنظیم ’’القاعدہ‘‘ کواپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے ایک پتے کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبصرین کا خیال ہے کہ سابق صدرعلی صالح نے اقتدار کومضبوط بنانے کے لیے القاعدہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عالمی مدد کے حصول کا ڈرامہ رچائے رکھا۔ القاعدہ کی سرکوبی اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ سنجیدہ نہیں تھے بلکہ انہوں نے القاعدہ کو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے اسے ایک پتے کے طور پر استعمال کیا۔
ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح عالمی برادری اور پڑوسی ممالک کو القاعدہ کے خلاف جنگ اور انسداد دہشت گردی کا چکما دیتے رہے لیکن عملا انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں حاصل ہونے والی مالی اور عسکری امداد کو اپنے اقتدار کوطول دینے کے لیے استعمال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی عبداللہ صالح کی حکومت کے آخری دس برسوں کے دوران القاعدہ کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ امریکا اور بعض دوسرے ممالک کی جانب سے یمن میں القاعدہ کے خلاف فضائی حملوں کے باوجود علی صالح کی کوشش رہی کہ شدت پسند تنظیم کو شکست دینے کے بجائے اسے میدان میں زندہ رکھا جائے تاکہ اس کی آڑ میں عالمی برادری ان کی حکومت کو’’سپورٹ‘‘ کرتی رہے۔ یوں انہوں نے اپنی حکومت اور ہمنوا قبائل کے ذریعے القاعدہ کی لاجسٹک مدد بھی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے لحج گورنری کے’’العند‘‘ اور الحدیدہ کے ’’القاعدہ فوجی اڈے‘‘ امریکا کے حوالے کررکھے تھے جہاں سے امریکی فوج کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے ملک کے مختلف علاقوں میں القاعدہ کے مراکز اور اہم شخصیات پر حملے کرتے تھے۔
حال ہی میں حضرت موت صوبے کے المکلاء شہر پرالقاعدہ کے قبضے سے بھی علی صالح کی در پردہ سازش کا پتا چلتا ہے۔ القاعدہ نے المکلا شہر پرقبضے کے بعد وہاں کی جیل میں قید اپنے کئی خطرناک قیدیوں کو چھڑالیا تھا۔ القاعدہ کے اس حملے میں علی صالح اور ان کے وفاداروں کی معاونت بتائی جاتی ہے۔
-
اقوام متحدہ:حوثیوں کے خلاف اسلحے کی پابندی عاید
معزول یمنی صدر کے بیٹے احمد صالح اورعبدالملک حوثی کے اثاثے منجمد
بين الاقوامى -
عرب اتحادی طیاروں کی صنعاء، شبوہ اور مارب میں بمباری
فضائی حملوں کا نشانہ صالح اور حوثی ملیشیا کے مراکز تھے
بين الاقوامى -
فضائی حملوں میں حوثیوں اور صالح ملیشیا کی ہلاکتیں
سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے یمن میں ایک فضائی حملے میں حوثی ...
بين الاقوامى -
تعز میں حوثی باغیوں کے مراکز پر بمباری، متعدد ٹھکانے تباہ
حوثی ملیشیا اور علی صالح کے حامیوں کے ہاتھوں عدن میں قتل عام
بين الاقوامى -
حوثی یمن کے بھی وفادار نہیں: عبداللہ بن زاید
سابق یمنی صدر کے بیٹے احمد علی صالح سے سفارتی استثناء واپس
مشرق وسطی -
عرب ریاستوں کا احمد صالح کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے 15 رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے منگل کے ...
بين الاقوامى