یمن: روس نے اقوام متحدہ کے ایلچی کی تبدیلی مسترد کردی
جمال بنعمر خلیجی ممالک کی حمایت کھونے پر مستعفی ہوئے تھے
روس نے یمن میں اقوام متحدہ کے نئے ایلچی اسماعیل ولد الشیخ کی تعیناتی پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدھ کے روز مستعفی ہونے والے جمال بن عمر کے ساتھ کھڑا ہے۔
نیویارک میں العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق یہ بات طے شدہ نہیں ہے کہ مراکش کے رہنے والے اسماعیل ولد الشیخ جمال بن عمر کی جگہ لیں گے کیوںکہ روس نے اس اقدام پر اعتراض کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف چار ممالک نے الشیخ کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق بن عمر نے کسی اور مشن پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ بن عمر کی جگہ کسی نئے ایلچی کا جلد تقرر کر دیا جائیگا۔
اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بن عمر نے خلیجی ممالک کی حمایت کھونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ یمن میں اقوام متحدہ کی نمائندگی کے امیدواران میں سب سے واضح نام اسماعیل ولد الشیخ احد کا تھا جو کہ ابھی اکرا میں اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کی سربراہی کررہے ہیں۔
والد الشیخ احمد اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیٹر اور یمن میں عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام برائے سال 2012 ء تا 2014ء کے مندوب کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے کئی دیگر اداروں میں بھی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
-
حوثی اور علی صالح اقتدار وزیراعظم کے سپرد کرنے پر متفق
یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے صاحبزادوں کے ساتھ ملک میں جاری موجودہ ...
بين الاقوامى -
علی صالح خلیجی ممالک سے پناہ کی بھیک مانگنے لگے!
یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح پر اپنے ملک کی زمین اب تنگ ہوچکی ہے اور وہ خلیجی ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کی شورش کے پیچھے ایران کا ہاتھ:سعودی ترجمان
سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى