شامی باغیوں کو جنیوا مذاکرات میں شرکت کی دعوت

اقوام متحدہ ایلچی نے باغی دھڑوں کے کمانڈروں کو مشاورت کے لیے بلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے حزب مخالف کے دھڑوں کو جنیوا میں مشاورت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

عالمی ایلچی نے منگل کو یہ مشاورت کا عمل شروع کیا ہے۔انھوں نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ ''باغی گروپوں کے کمانڈروں کو مشاورتی عمل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے''۔البتہ انھوں نے اس کی مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ''جنیوا میں تین سال قبل ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر جس اعلامیے پر دستخط کیے گئے تھے۔اس کے بعد کے عرصے کے دوران داعش کا احیاء ہوا اور اب زمینی حقائق تبدیل ہوچکے ہیں۔اس لیے اس اعلامیے میں نئے حقائق کے مطابق نظرثانی کی جانی چاہیے''۔

مقبول خبریں اہم خبریں