فیس بُک پر داعش کی وکالت، امریکی کو 20 سال قید
امریکا کی ایک فوج داری عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کی حمایت اور تنظیم کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کی مہم چلانے کے جُرم میں امریکی شہری کو بیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
امریکی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ملزم ڈونلڈ رائے موگان کو گذشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم کے خلاف عاید الزامات درست ثابت ہوئے ہیں اور وہ فیس بک کے ذریعے شہریوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس نے خود بھی داعش میں شمولیت کے لیے لبنان کا سفرکیا۔ تاہم وہ شام کی سرزمین میں داخل نہیں ہوسکا تھا۔
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’’ایف بی آئی‘‘ کے ایک عہدیدار جون اسٹرونگ کا کہنا ہے کہ مورگان امریکا کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مورگان کی سرگرمیاں ’’دہشت گردی کی کارروائیوں‘‘ کے زمرے میں آتی ہیں۔ فیس بک اور ٹویٹر پر داعش کی حمایت امریکا میں سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔
-
داعش کا نائب سربراہ ہلاک:عراقی حکومت کا دعویٰ
عراق کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے ...
مشرق وسطی -
شام :داعش کے حملے میں 30 فوجی ہلاک
وسطی علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 20 جنگجو بھی مارے گئے
مشرق وسطی -
امریکی خاتون کو ’’داعش‘‘ کی حمایت پر ساڑھے چارسال قید
امریکا کی ایک عدالت نے ایک خاتون کوشدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق ...
بين الاقوامى