لیبی داعش نے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے
دولت اسلامیہ 'داعش' نے سرت شہر کے القرضابیہ ائر بیس پر 'فجر لیبیا' ملیشیا کے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے۔
جعمرات کو اپنی ویب سائٹ پر داعش نے ایئر بیس پر لڑاکا طیاروں تباہی کے منظر پوسٹ کئے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا الجالط بٹالین کے ہیڈکوارٹرز پر قبضے کے لئے کی گئی عسکری کارروائی۔ یہ جگہ اس سے قبل مصراتہ ملیشیا کے زیر استعمال رہی۔
ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں ابو دجانہ السودانی نامی ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے جو فجر لیبیا ملیشیا کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں مرتد قرار دے رہا ہے اور ان کے خلاف جہاد پر زور دے رہا ہے۔
یاد رہے تنظیم نے سرت شہر اور تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی علاقوں کا مکمل کنڑول حاصل کر لیا تھا۔ اسی تنظیم نے مصراتہ کے قریبی الستین علاقے پر رواں ہفتے قبضہ حاصل کر لیا تھا۔
-
'داعش مخالف کارروائیوں میں کمان سنٹرز کو نشانہ بنایا جائے'
فرانس کے چیف آف آرمی سٹاف ڈینس مرسیئر کا کہنا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں دولت ...
بين الاقوامى -
داعش کی روک تھام کے لیے اُردن،شام سرحد پر مانیٹرنگ سسٹم نصب
اردن کی حکومت نے شام کی سرحد سے متصل اپنی حدود میں دولت اسلامیہ "داعش" ...
مشرق وسطی -
داعش کا لیبی شہر سرت پر مکمل کںڑول کا دعوی
شدت پسند تنظیم داعش اور فوجی ذرائع نے منگل کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تنظیم ...
بين الاقوامى