داعش کا لیبی شہر سرت پر مکمل کںڑول کا دعوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شدت پسند تنظیم داعش اور فوجی ذرائع نے منگل کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تنظیم کے جنگجووں نے لیبیا کے شہر سرت کے مغربی علاقے میں واقع ایک بجلی گھر کا کںڑول حاصل کر لیا ہے۔

داعش کے بیان میں کہا گیا ہے "خلافت کی پرچارک فوج نے بھاپ سے بجلی بنانے والے ایک بجلی گھر پر حملہ کیا۔ اس بجلی گھر کو فجر لیبیا گروپ سے بغاوت کرنے والے افراد اپنا ٹھکانا بنا رکھا تھا۔ مغربی سرت میں واقع بجلی گھر پر کئی اطراف سے حملہ کیا گیا جس میں ہر طرح کا اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں سرت کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

طرابلس کا کںڑول سنبھالنے کی دعویدار لیبی حکومت کے حامی جنگجو داعش کے حملے کے بعد سرت سے فرار ہو گئے تھے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے بجلی گھر پر حملے میں تین فوجی ہلاک ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں