.

"ایران، طالبان کے لئے نئے جنگجو بھرتی کر رہا ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے ایران، طالبان کے لئے نئے جنگجو بھرتی کر رہا ہے۔ ایران خاموشی سے طالبان سے مراسم بڑھاتا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران طالبان جنگجووں کو تربیت میں مدد فراہم کر رہا ہے جبکہ طالبان کی اسلحہ، گولہ بارود اور مالی مدد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طالبان کو مالی مدد اضافے کے بعد افغانستان میں امن کی صورتحال کو خطرات کا سامنا ہے۔