یمن میں ہزاروں حوثی مخالف جنگجوئوں کی عسکری تربیت
زیرتربیت جنگجو تعز شہر کی لڑائی میں حصہ لیں گے
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی کے لیے تعز گورنری میں پانچ ہزار افراد کو عسکری تربیت دی جا رہی ہے۔ زیرتربیت جنگجو جلد ہی قومی مزاحمتی ملیشیا کا حصہ بن کر تعز شہر میں حوثیوں اورعلی صالح کی حامی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔
العربیہ ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جنوبی یمن کی عسکری قیادت سعودی عرب کی سرحد سے متصل علاقے میں ہزاروں افراد کو تربیت دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے جنہیں جلد ہی عدن کے محاذ جنگ پر روانہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حوثی اورعلی صالح ملیشیا کے خلاف قومی مزاحمتی قوتوں کو جلد ہی پانچ ہزار جنگجوئوں کی شکل میں ایک کمک ملنے والی ہے۔ نئے آنے والے جنگجو جنوبی یمن کے عدن اور تعز کے علاقوں میں حوثیوں کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔
تعز میں مزاحمتی ملیشیا کے کمانڈر حمود المخلافی کا کہنا ہے کہ ان کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی باغی پسپائی پر مجبور ہوئے ہیں۔ حوثی اپنے قبضے میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم مزاحمتی ملیشیا کے پاس ٹینک شکن راکٹ نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
ادھر جنوبی یمن کے مرکزی شہر عدن میں مقامی عسکری قیادت کے زیرنگرانی ہزاروں افراد کو مسلح مزاحمت کے لیے تربیت دی جا رہی ہے۔ عدن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ زیرتربیت تمام جنگجوئوں کو جلد ہی بھاری اسلحہ کے ساتھ لیس کرنے کےبعد بحری اور فضائی راستوں سے عدن اور تعز کے محاذوں پر روانہ کیا جائے گا۔
-
سعودی اتحادیوں کے یمن میں حوثی باغیوں پر فضائی حملے
سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے بیس سے ...
بين الاقوامى -
ایران پر جنوبی اور شمالی یمن میں جنگ چھیڑنے کی سازش کا الزام
یمنی حکومت کے ایک باوثوق ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران شمالی اور جنوبی یمن کے ...
بين الاقوامى -
یمن کے بحران کےحل کے لیے تمام دروازے کھلے ہیں:سعودی عرب
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کے حل کے لیے تمام ...
بين الاقوامى