حزب اللہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں سویڈش شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے "شن بیٹ" نے ایک لبنانی نژاد سویڈش شہری کو لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق "شن بیٹ" کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم 55 سالہ حسن خیزران کو حال ہی میں اسرائیل سے حراست میں لیا گیا۔ اس پر ایک غیرملکی دشمن تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے اور اسے مبینہ طور پر اسرائیل کی حساس معلومات فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

شن بیٹ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے حسن خیز ران کو سنہ 2009ء میں اس وقت اپنا جاسوس بھرتی کیا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لبنان سے اسرائیل آیا تھا۔ اسرائیل میں قیام کے دوران اس نے مبینہ طور پر اسرائیل کے فوجی مراکز، ٹینکوں، فوجی اڈوں اور تل ابیب کے قریب بن گوریان ہوائی اڈے کے بارے میں اہم معلومات جمع کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ خیزران نے سنہ 2009ء میں حزب اللہ سے 2300 ڈالر اور سنہ 2011ء میں 800 ڈالر وصول کیے تھے۔

شن بیٹ کی جانب سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کیاگیا کہ آیا مبینہ جاسوس کے قبضے سے ملنے والا مواد اس کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کا موجب بن سکتا ہے یا نہیں تاہم ادارے کی خاتون ترجمان نے "اے ایف پی" کو صرف اتنا بتایا ہے کہ ملزم سنہ 2009ء سے اسرائیل میں مقیم ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے اس دعوے کے رد عمل میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل سنہ 2006ء میں 23 دن تک ایک دوسرے پرحملے کرتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں