روسی فوج کے حملے میں 'امارۃ قفقاز' کا سربراہ ساتھیوں سمیت ہلاک
روس کی سکیورٹی فورسز نے شمالی علاقے قفقاز کی شورش زدہ جمہوریہ داغستان میں فوج کے حملے میں "امارۃ قفقاز" نامی عسکری تنظیم کے سربراہ محمد سلیمانوف کو اس کے تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماسکو انسداد دہشت گردی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی روس میں سرگرم "امارت قفقاز" نامی عسکریت پسند تنظیم کے سربراہ محمد سلیمانوف المعروف ابو عثمان الغیمراوی کو حال ہی میں ایک آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔ آپریشن میں سلیمانوف کے دست راست اور سنہ 2006ء سے اشتہاری شدت پسندوں کمیل سعیدوف المعروف عبداللہ الغیمراوی سمیت مزید دو شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
نیوز ویب پورٹل "قففاز مرکز" کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن داغستان کے پہاڑی علاقے غیمری میں دو روز تک جاری رہا۔ آپریشن میں چار جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ "امارۃ قفقاز" نے روس میں ہونے والے دہشت گردی کے کئی واقعات کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ سنہ 2011 ء میں ماسکو کے "دوموڈیدوفو" ہوائی اڈے پرہونے والے دھماکوں میں 37 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ سنہ 2013ء میں جنوبی روس میں فولغوگراڈ کےمقام پر دو بم حملوں میں 34 افراد مارے گئے۔ ان حملوں کی ذمہ داری امارۃ نے قبول کی تھی۔
رواں سال جون میں "امارۃ قفقاز" نے عراق اور شام میں سرگرم انتہا پسند تنظیم دولت اسلامی "داعش" کے ساتھ الحاق کااعلان کیاتھا۔ انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امارہ قفقاز سے وابستہ دو ہزار جنگجو اس وقت شام میں "داعش" کےپرچم تلے جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
روس میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد محمد سلیمانوف نے کچھ عرصہ قبل دمشق میں واقع محمد فاتح انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی تھی۔ قفقاز کے علاحدگی پسندوں کی ترجمان ویب سائٹ کے مطابق سلیمانوف نے دمشق سے وطن واپسی کے بعد اپنے آبائی علاقے "غیمر" میں "امارۃ قفقاز" کی قیادت سنبھالی۔ تنظیم کے ایک دوسرے اہم کمانڈر علی اصہب کیبیکوف کو رواں سال اپریل میں روسی فوج نے حملے میں ہلاک کردیا تھا۔ اصہب کیبیکوف نے "امارہ قفقاز" کی قیادت مارچ 2014ء میں تنظیم کے سربراہ دوکو عمروف کی روسی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سنبھالی تھی۔
-
قفقاز: روسی فوج کے حملے میں آٹھ داعشی جنگجو ہلاک
روس کی سیکیورٹی فورسز نے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے قفقاز کے علاقے میں دولت اسلامیہ ...
بين الاقوامى -
شامیوں کے خلاف 80 فیصد روسی ساختہ اسلحے کا استعمال
روس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کو اسلحہ اور جنگی سازو ...
مشرق وسطی -
امریکا نہیں،داعش روس کی بڑی دشمن ہے:لاروف
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) ان کے ملک کی ...
بين الاقوامى