سی آئی اے کا شام میں داعش مخالف 'خفیہ ڈرون آپریشن'
ایک امریکی اخبار کے مطابق شام میں موجود دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لئے امریکی خفیہ ایجنسی 'سی آئی اے' اور سپیشل فورسز ایک خفیہ ڈرون حملوں کی مہم چلا رہے ہیں۔
امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' کے مطابق امریکی فوج کے داعش کے خلاف جاری دوسرے آپریشنز سے علیحدہ اس خفیہ آپریشن کے دوران ڈرون طیاروں کے ذریعے سے شدت پسند رہنمائوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ حملے داعش کے خلاف قائم جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کی قیادت میں ہورہے ہیں جبکہ سی آئی اے ان حملوں کے لئے داعشی رہنمائوں کی شناخت اور تلاش کا کام کرتی ہے۔
امریکی عہدیداران کے مطابق اس آپریشن کے تحت ابھی تک صرف چند حملے ہی کئے گئے ہیں جن میں داعش کے اعلیٰ عہدیداران کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس خفیہ آپریشن کی وجہ سے ہلاک ہونے والے داعشی رہنمائوں میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ہیکر جنید حسین بھی شامل تھا جس پر الزام تھا کہ وہ مغرب میں حملوں کے لئے داعش کے حامیوں کو اکٹھا کررہا ہے۔
ڈرون حملوں کو واشنگٹن میں سیاسی طور پر متنازعہ سمجھا جاتا ہے اور صدر براک اوباما چاہتے ہیں کہ سی آئی اے دوبارہ سے جاسوسی کی اپنی بنیادی سرگرمی کی طرف واپس آجائے اور فوجی کارروائیوں میں براہ راست حصہ نہ لے۔ اوباما کے مطابق فوجی کارروائیوں کی سربراہی کا کردار پینٹاگون کو دینا چاہئیے ہے۔
-
داعشی 'سائبر خلافت' کا رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
ایک امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور یورپی عہدیداروں کے مطابق دولت اسلامی ...
بين الاقوامى -
یمن: ڈرون حملے میں القاعدہ کے پانچ جنگجوؤں کی ہلاکت
یمن کے مشرقی ساحلی شہر المکلا کے نزدیک امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے حملے ...
بين الاقوامى -
افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں پانچ جنگجو مارے گئے
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل ...
بين الاقوامى