حوثی لیڈر کے چہرے کا رنگ تبدیل، سر کے بال گرنے لگے!
محاذ جنگ پر شکست کے آثار حوثی لیڈر کے چہرے پرنمایاں
#یمن میں حکومت کا تختہ الٹنے والے #حوثی گروپ کے سربراہ #عبدالملک_الحوثی کے چہرے کے آثار ان کی عنقریب شکست کے گواہی دینے لگے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہےکہ حال ہی میں امام زید بن علی کی یوم شہادت کے حوالے سے ٹی وی پر نمودار ہونے والے حوثی لیڈر کے چہرے کے تاثرات اور ان کی مجموعی کیفیت اس بات کی نشاندہی کررہی تھی کہ وہ آنے والی شکست کا اندازہ کرچکے ہیں۔ تازہ ٹی وی پیغام میں انہیں اس حال میں دیکھا گیا کہ سر کے بال کافی حد تک گرچکے ہیں اور ان کےچہرے کا رنگ بھی سیاہ ہوچکا ہے۔
یمن کے نفسیاتی معالج محمد علی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے سرکے بال تیزی سے گرنا شروع ہوگئے ہیں، حالانکہ کچھ عرصہ پہلے تھا ایسا نہیں تھا۔ ان کے سراور داڑھی کے گھنے سیاہ بال دور سے صاف دکھائی دیتے تھے۔ جہاں تک ان کے چہرے کی سیاہ رنگت کا تعلق ہے تو شاید ان کی داڑھی اور مونچھوں نے چھپا رکھی تھی۔ اب ان کا چہرہ بالخصوص پیشانی زیادہ نمایاں ہوگئی ہے۔ چہرے کی سیاہ رنگ اس می پریشانی کا پتا دیتی ہے۔
نفسیاتی معالج کا کہنا ہے کہ عبدالملک الحوثی کےچہرے کی رنگت کی تبدیلی اور سر کے تیزے گرتے بال ان کی پریشانی، ڈیپریشن، شکست خوردگی اور بے چینی ظاہر کرتے ہیں۔ شاید اس کی اہم وجہ حوثی باغیوں کی محاذ جنگ میں حکومت نواز ملیشیا کے ہاتھوں پے درپے شکست ہے اور انہیں اپنا خوفناک انجام بھی صاف دکھائی دینے لگا ہے۔
محمد علی کا کہنا ہے کہ شکست کے خوف سے حوثی لیڈر کو دوسرے نفسیاتی عوارض بھی لاحق ہوسکتے ہیں مگر فی الحال وہ انہیں چھپانے کی حتی المقدور کوشش کررہے ہیں.
-
یمن: مزاحمت کاروں کے حملے میں 8 حوثی شدت پسند ہلاک
تعز کا محاصرہ توڑنے کے لیے ٹینکوں اور توپخانے سے گولہ باری
مشرق وسطی -
"تعز" میں حکومتی ملیشیا کے حملوں میں 27 حوثی ہلاک
یمن کے ساحلی شہر تعز میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم ملیشیا اور حکومتی فوج ...
مشرق وسطی -
"ایران خطے میں داعش سے بھی بڑا خطرہ ہے"
حوثی ہتھیار ڈال کر سیاسی عمل کا حصہ بنیں: بحرینی وزیر خارجہ
مشرق وسطی -
حوثی رہنما عبدالملک توہین صحابہ کا مرتکب!
یمن میں آئینی حکومت کا تختہ الٹنے والے ایران نواز شیعہ شدت پسند حوثی گروپ کے ...
بين الاقوامى -
یمنی مزاحمت کے سامنے حوثی ملیشیا کی پسپائی جاری
یمن کے عوامی مزاحمت کاروں نے ملک کے جنوبی شہروں ایب اور الضالع کے متعدد مقامات سے ...
بين الاقوامى -
تعز پر اتحادی بمباری میں حوثی ملیشیا کے دسیوں جنگجو ہلاک
حوثی باغی لحج گورنری کے دیہات پر کاٹیوشیا میزائل داغ رہے ہیں
بين الاقوامى