'سافٹ ڈرنک' سٹیکرز لگا کر 'بیئر' سمگلنگ کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں الکحول والی بیئر کے 48 ہزار کینز سمگل کرنے کی کوشش کسٹم حکام نے ناکام بنا دی۔ ممنوعہ مشروب کو مملکت میں سمگل کرنے کے لئے البطحاء کا انٹر پوائنٹ استعمال کیا گیا۔

البطحاء کے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز عبدالرحمن المحنّا نے بتایا کہ راہداری پر سامان سے بھر ایک بڑا کیٹینر یہ کہہ کر لایا گیا کہ اس میں موجود چیزیں راہدری سے بطور 'ٹرانزیٹ' گذر کر ہمسایہ ملک جانا ہیں۔ کینٹیر کے کاغذات میں سامان کی تفصیل کے ضمن میں 'مشروبات' تحریر تھا۔

اس پر کسٹم حکام نے کینٹرز کا معائنہ شروع کیا تو انکشاف ہوا کہ بیئر کے کینز کو انتہائی چالاکی کے ساتھ 'پیپسی' برانڈ کے سٹیکرز سے چھپایا گیا ہے، تاہم انٹری پوائنٹ پر کسٹم کے عملے نے یہ کوشش پکڑ لی۔ ممنوعہ مشروب کے تمام کینز ضبط کر کے سملگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں