شاہ سلمان کی پیوٹین، کیمرون سے انطالیا میں ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور روسی صدر ولایمر پیوٹین نے انطالیا [ترکی] میں جی - ۲۰ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک ملاقات میں شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یمن کے بحران پر گفتگو کی۔ شاہ سلمان نے یمن قضیئے کے حل کی خاطر اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پر عملدرآمد کے لئے زور دیا۔

ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بین الاقوامی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ سلمان نے سمٹ کے سائیڈ لائنز پر ہی برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

جی- ۲۰ سمٹ پیرس میں ہونے والے خونریز حملوں کے چند ہی دن بعد منعقد ہوا جس میں ۱۲۹ افراد ہلاک ہوئے۔ سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں