القطیف میں کارروائی، آتشیں اسلحہ اور ایرانی کرنسی برآمد
سعودی عرب کی پولیس نے القطیف شہر کے القدیح قصبے میں ایک مشکوک مکان پر چھاپہ مار کروہاں سے آتشیں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں ایرانی کرنسی برآمد کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزات داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے القدیح قصبے میں ایک مشکوک مکان کی تلاشی لی جس میں چھپایا گیا ایرانی اسلحہ، ایرانی کرنسی اور دوسرے ملکوں کی کرنسی کی بھاری مقدار قبضے میں لی گئی ہے تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
ترجمان نے بتایاکہ پولیس کی کارروائی کے دوران ایران سے لائی گئے مواصلاتی آلات اور وائر لیس فون بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آتشیں اسلحہ اور دیگر فوجی سازومان کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی۔ القدیح میں چھپائے گئے اس عسکری ساز وسامان کو ملک میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے کرنسی ایرانی فوجی ساز وسامان کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قبل ازیں القطیف کے سیھات شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو سعودی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ القدیح میں 22 مئی کو ایک جامع مسجد میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 19 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
-
ایرانی ہوائی جہاز بلا اجازت یمن میں نہیں اُتر سکتے: سعودی عرب
مسافر بردار طیارہ روکنے پر ایران کا سعودی عرب سے احتجاج
بين الاقوامى -
ایران کی سعودی عرب کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
ایران کی بری فوج کےسربراہ بریگیڈیئر احمد رضا بوردستان نے دھمکی دی ہے کہ اگرسعودی ...
بين الاقوامى -
رفسنجانی کا ایران اور سعودی عرب میں دوستانہ تعلقات کے قیام کا عندیہ
"شامی تنازع کے حل میں تہران اہم کردار ادا کر سکتا ہے"
بين الاقوامى