داعش کو فوری شکست کی امید نہیں: فرانسیسی آرمی چیف

تنظیم کے کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹرز پر 60 حملے کئے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانس کی مسلح فوج کے سربراہ پیئیر ڈی فلیہ نے کہا ہے کہ انہیں مستقل قریب میں داعش کے خلاف عسکری کامیابی ملتی نہیں دکھائی دیتی جبکہ دوسری جانب فرانس نے پیرس کے خونریز حملوں کے بعد شام میں مختلف اہداف پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

فرانسیسی اخبار 'جرنل ڈی ڈیمنشے' کو اتوار کے روز دیئے گئے انٹرویو میں ڈی فلیہ نے بتایا کہ 'مستقبل قریب میں داعش کے خلاف عسکری مہم کامیاب ہوتی نہیں دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج میں طویل المیعاد منصوبہ بندی چلتی یے لیکن عوام ہتھیلی پر سرسوں جمانے کے متمنی ہوتے ہیں۔ شام اور عراق میں ہمیں یہی مخمصہ درپیش ہے۔ سب کو علم ہے کہ آخر کار یہ لڑائی سفارتی اور سیاسی چینلز کے ذریعے ہی حل ہونا ہے۔

فرانسیسی فوجی سربراہ نے بتایا کہ ہم نے گذشتہ تین دنوں میں شام میں داعش کے کمان اور ٹریننگ سینٹرز پر ساٹھ بم گرائے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ ہم نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فرانس نے ملک کے اندر اور باہر اس وقت 34 ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

فوجی سربراہ نے صدر فرانسوا اولاند سے اپیل کی کہ وہ شام میں داعش کی سرکوبی کے لئے امریکا اور روس سمیت ایک بڑا اتحاد تشکیل دیں۔ امریکی صدر براک اوباما اور روسی رہنما ولادیمیر پیوٹین اس ہفتے ملاقات کرنے والے ہیں۔

داعش نے فرانس میں عالمی جنگ عظیم دوئم کے بعد سے فرانس میں ہونے والی بدترین تشدد کی لہر کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 130 افراد ہلاک ہوئے۔ داعش نے اپنی پرتشدد کارروائیوں کو امریکا کی حمایت میں عراق اور شام کے اندر فرانسیسی بمباری کا ردعمل قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں