.

ہم نے خطے میں دو لاکھ جنگجو تیار کئے: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے خطے کے ملکوں میں 'مسلح انقلابیوں کی ایک نسل' تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'فارس' کے مطابق محمد علی جعفری شام میں 'داد شجاعت' دیتے ہوئے کام آنے والے پاسداران کے اعلی عہدیدار حمید رضا اسد اللہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں ہم نے ریجن میں ابتک دو لاکھ سے زاید نوجوانوں پر مبنی مسلح فورس تشکیل دی ہے۔

مبصرین، محمد علی جعفری کے پیش کردہ اعداد و شمار کا اگرچہ مذاق اڑا رہے ہیں، تاہم وہ اس بات کا برملا اظہار کرتے ہیں کہ پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیدار کا یہ بیان علاقے میں جنگی بھرتیوں کا اعتراف ضرور ہے۔یقینا یہ لشکر سازی فرقہ وارانہ بنیادوں پر تشدد کو ہوا دینے کے لئے کی گئی ہے۔