حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

یمن میں باغیوں کے کاتیوشا اور ہاون راکٹ لانچنگ پیڈز پر گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سرحد پار سے کی گئی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی فورسزنے یمن کے اندر حوثیوں کے کاتیوشا میزائلوں کے ایک اڈے کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ حوثی باغی الحرث اور الطوال کے مقامات سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ سعودی سرحدی محافظوں نے فوری کارروائی کرکے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

اطلاعات کے مطابق سعودی فورسز نے یمن کے اندر حوثی باغیوں اور مںحرف صدرعلی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں اور کاتیوشا اور ہاون میزائل داغنے والے پیڈز کو بھی نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں