سعودی عرب : الاحساء میں دوسرے خودکش بمبار کی شناخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی شہر الاحساء میں جمعہ کے روز مسجد الرضا پر حملہ کرنے والے دوسرے ممکنہ خودکش بمبار کو بھی شناخت کر لیا ہے۔

الاحساء میں نماز جمعہ کے وقت دو میں سے ایک حملہ آور بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے تھے۔

خود کو دھماکے سے اڑانے والا بمبار سعودی شہری تھا اور اس کا نام عبدالرحمن عبدالله سليمان التويجری تھا۔اس کا ساتھی دوسرا بمبار خود کو مسجد میں اڑانے میں ناکام رہا تھا جس سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ بمبار مصری شہری تھا اور اس کا نام طلحہ ہشام محمد عبدہ ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز دہشت گردی کے حملوں کی روک تھام میں معاونت کرنے والے شہریوں کو ستر لاکھ ریال (18 لاکھ ڈالرز) انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے اتاپتا یا کمین گاہوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو دس لاکھ ریال دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں