اوباما خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وہائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور 21 اپریل کو دارالحکومت ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر اوباما امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور سیکورٹی کے میدان میں تعاون کے علاوہ خطے کے اہم امور کو جن میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ شامل ہے.. زیربحث لائیں گے۔

وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے بعد اوباما برطانیہ کا رخ کریں گے اور پھر جرمنی جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں