استنبول : مصری وزیر خارجہ کا ایردوآن سے مصافحے سے اجتناب
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے استنبول میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ یہ منظر سربراہ اجلاس کی صدارت مصر سے ترکی کے حوالے کرنے کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آیا۔
سامح شکری نے صدارت ترکی کے حوالے کیے جانے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے ترکی کے صدر کے آنے کا انتظار نہیں کیا اور اسٹیج سے دور چلے گئے تاکہ ایردوآن سے مصافحے سے اجتناب کرسکیں۔
ادھر مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان اور مشیر احمد ابو زید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سامح شکری صدر عبدالفتاح السیسی کی نیابت کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس کے سربراہ اجلاس میں مصر کے وفد کی قیادت کے لیے جمعرات کی صبح استنبول پہنچے تھے۔ آمد کے فورا بعد ہی وہ کانفرنس ہال چلے گئے جہاں انہوں نے افتتاحی سیشن کی صدارت کی اور اس دوران مصری صدر کی جانب سے خطاب بھی کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہ اجلاس کی صدارت ترکی کو منتقل کرنے کا اعلان کیا اور قاہرہ واپسی کے لیے فورا ہی صدارتی ڈائس اور کانفرنس ہال سے کوچ کرگئے۔
یاد رہے کہ سامح شکری نے صدر عبدالفتاح السیسی کے بدلے کانفرنس میں شریک مصری وفد کی قیادت کی تھی۔
-
مصر کی تشویش کا ازالہ ،حماس نے سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی
غزہ کی پٹی کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس نے مصر کی سلامتی سے متعلق تشویش دور کرنے ...
بين الاقوامى -
ترکی : کرد باغیوں کے بم حملے میں 2 فوجی ہلاک ،50 زخمی
ترکی کے جنوب مشرق میں واقع قصبے حانی میں کرد باغیوں کے ایک کار بم حملے میں دو فوجی ...
بين الاقوامى -
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لیے ترکی کا اعلیٰ سول اعزاز
ترکی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دونوں ملکوں کے درمیان ...
بين الاقوامى