برطانیہ : 42 % شہری یورپی یونین میں شامل رہنے کے حامی
برطانوی اخبار "دی ٹائمز" نے پیر کے روز بتایا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق برطانیہ کے 42 % شہری اپنے ملک کے یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت کرتے ہیں جب کہ 40 % کا خیال ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے نکل جانا چاہیے۔
یہ سروے ایک خودمختار ادارے YouGov کی جانب سے کرایا گیا تھا۔
اخبار کے مطابق 13% برطانوی یہ نہیں جانتے کہ آیا وہ 23 جون کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں دست بردار ہونے کی حمایت کریں گے یا نہیں جب کہ چھ فی صد نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
اخبار نے سروے کے انعقاد کے وقت کا ذکر نہیں کیا۔
-
یورپی یونین کی ترکی کی تعریف، اوگلو کا ویزے کے مسئلے پر زور
یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ ترکی پناہ گزینوں کے ساتھ معاملہ کرنے کے ...
بين الاقوامى -
یورپی یونین کا داعشی جنگجوؤں سے متعلق انٹیلی جنس میں سقم پر انتباہ
یورپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے خبردار کیا ہے کہ یورپ لوٹنے والے ...
بين الاقوامى -
یورپی یونین بغیر ویزا سفر کا معاہدہ پورا کرے : ترکی
ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ترکوں کے یورپی ...
بين الاقوامى