ایرانی ہیکرز کی محمد بن سلمان سے جعلی بیان منسوب کرنے کی کوشش
ایرانی ہیکرز نے اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی "پیٹرا" کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا اور اس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب ایک جعلی بیان نشر کردیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں اور اس جعلی خبر میں ایسے دکھایا گیا جیسے انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار کی حمایت کردی ہے۔ اس خبر کو بعد میں پیٹرا کی انتظامیہ نے ویب سائٹ سے ہٹا دیا تھا۔
اردن کے ذرائع کے مطابق اس ہیکنگ کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اس کا منبع ایران میں تلاش کیا گیا ہے اور اس حوالے ایک باضابطہ درخواست انٹرپول کو دے دی گئی ہے جو کہ دیگر تحقیقات کرے گا۔
اس موقع پر پیٹرا نیوز ایجنسی کی جانب سے ایک وضاحت بھی جاری کی گئی ہے جسے یہاں پر پڑھا جاسکتا ہے۔
-
سعودیہ 2030: شہزادہ محمد بن سلمان کا "العربیہ" کو خصوصی انٹرویو
سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ آج (سوموار کو) ...
ایڈیٹر کی پسند -
’غریب ومتوسط سعودی طبقے کے لیے نیا سبسڈی پلان تیار‘
غیر تسلی بخش واٹر ٹیرف پرنظرثانی کریں گے: محمد بن سلمان
بين الاقوامى -
ایرانی وفد حج پروٹوکول پر دستخط کیے بغیر وطن واپس
معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا ذمہ داری ایران ہے: سعودی عرب
بين الاقوامى