شامی فوج کا بمبار طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کرتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی حکومت کے عسکری ذریعے کے مطابق حماۃ شہر کے ایک فوجی اڈے سے ایک بمبار طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کرتباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کا حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شامی فوج کے ذریعے نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا طیارے کا حادثہ کب پیش آیا۔ اس حادثے کی مزید تفصیلات بھی سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال میں اب تک شام میں روسی ساختہ کئی جنگی طیارے مختلف حادثات کے نتیجے میں دوران پرواز گر کرتباہ ہوتے رہے ہیں۔ شامی حکومت اور فوج کی جانب سے ان حادثات کی وجہ فنی خرابی بتائی جاتی رہی ہے۔

شامی اپوزیشن کی جانب سے خبررساں ایجنسی’رائٹرز‘ کو بتایا گیا ہے کہ حماۃ کے فوجی اڈے پر گر کر تباہ ہونے والا بمبار طیارہ روسی ساختہ میگ 21 ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں