مصر کے ساتھ معمول کے تعلقات کے لیے قدم نہیں اٹھایا : ترکی
ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے پیر کے روز بتایا ہے کہ انقرہ حکومت نے مصر کے ساتھ معمول کے تعلقات کے لیے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے تاہم حالیہ عرصے میں روس اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے بعد ، اُن کا ملک مصر کے حوالے سے بھی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا خواہاں ہے۔
قورتولموش نے جو حکومت کے مرکزی ترجمان بھی ہیں ، یہ بات انقرہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
گزشتہ ماہ ترکی نے 6 برس بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترکی نے اپنے اتحادوں کی بحالی کے سلسلے میں روس کے جنگی طیارے کو مار گرانے پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔
مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اتوار کے روز اسرائیل کا دورہ کیا جو سال 2007ء کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔
-
مصر: اسرائیلی،فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کی پُرزور حمایت
مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ،فلسطینی تنازعے کے دو ...
مشرق وسطی -
ترکی سے غزہ کے لیے بھیجے گئے امدادی جہاز کی اسرائیل آمد
ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لیے بھیجا گیا دس ہزار ٹن امدادی ...
مشرق وسطی -
شامی بحران پر ترکی اور روس کا رابطے بڑھانے سے اتفاق
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
بين الاقوامى