ترکی : فتح اللہ گولن کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری
اناضول نیوز ایجنسی کے مطابق استنبول میں مجسٹریٹ کورٹ نے فتح اللہ گولن کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ وارنٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گولن نے ترکی میں انقلاب کے احکامات دیے تھے۔
واضح رہے کہ 75 سالہ گولن امریکا کے مشرقی ساحل پر پنسلوینیا میں سکونت پذیر ہیں۔ یہاں سے وہ ایک طاقت ور مذہبی سماجی تحریک کو چلا رہے ہیں جس کے لاکھوں ارکان ہیں۔ اس تحریک کا ترک پولیس اور عدلیہ میں بڑا رسوخ ہے۔
اس سے قبل وہائٹ ہاؤس نے اس امر کی تصدیق کی تھی کہ اسے ترکی کی حکومت کی جانب سے فتح اللہ گولن کے معاملے سے متعلق حوالگی کے حوالے سے سرکاری درخواست نما لوازمات موصول ہوئے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف اور وزارت خارجہ ، ترکی اور امریکا کے درمیان 30 برس پہلے طے پانے والے تحویل مجرمان کے معاہدے کے تحت ، موصول ہونے والے لوازمات کا جائزہ لیں گی۔
ادھر وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران باور کرایا کہ امریکا معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داری پوری کرے گا ، ساتھ ہی فتح اللہ گولن کے حقوق سے متعلق قانونی اقدامات کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
ترک فوج کے ایک گروپ نے 15 جولائی کو ملک میں انقلاب کی کوشش کی تھی جس کے دوران 230 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔
-
ترکی: عدالتی کونسل میں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب
فتح اللہ گولین کے حامی صرف دو امیدوار کامیاب ہو سکے
مشرق وسطی -
ترکی: نجی سکولوں کی بندش کیلیے قانون منظور
فتح اللہ گولین کے تعلیمی ادارے بھی زد میں آئیں گے
بين الاقوامى -
ترکی : فتح اللہ گولن کا بھتیجا فوجی بغاوت کے الزام میں گرفتار
ترکی میں حکام نے امریکا میں مقیم حکومت مخالف عالم فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو ...
بين الاقوامى