مصری جہاز کے مسافر کو زبردستی کاک پٹ میں داخلہ مہنگا پڑگیا
مصری فضائی کمپنی میں سوار مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں زبردستی داخلے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔
مصری ہوا باز کمپنی "ایجپٹ ائیر" (EgyptAir) کا کہنا ہے کہ اس کی پرواز پر سوار ایک مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ پر جاری بیان کے مطابق پرواز نمبر (CairoAir 462) میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز نے سعودی دارالحکومت ریاض سے مصر کے شہر اسکندریہ کے لئے اڑان بھری۔
بیان کے مطابق مسافر سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ بیان کے مطابق "جہاز کے عملے نے مسافر کی تلاشی لے کر یہ یقینی بنایا کہ آیا مسافر کے پاس ہتھیار موجود ہے یا نہیں۔"
پائلٹ نے ائیرپورٹ حکام کو اس واقعے سے آگاہ کیا، جنہوں نے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ مسافر کو جہاز لینڈ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔
-
لبنانی ہوائی اڈے کی سیکیورٹی سوالیہ نشان کیوں بنی؟
بارہ سالہ فلسطینی لڑکا ویزے اور پاسپورٹ کے بغیر ہوائی جہاز پرسوار
مشرق وسطی -
دوران پرواز ہوائی جہاز میں بچی کی پیدائش
بچی کی پیدائش کے باعث ہوائی جہاز کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ
ایڈیٹر کی پسند -
’حادثے سے قبل مصری ہوائی جہاز نے دو بار اپنا رخ تبدیل کیا‘
یونانی میڈیا کا جزیرہ کریٹ کے قریب جہاز کا ملبہ ملنے کا دعویٰ
بين الاقوامى