حوثی باغی پاسداران انقلاب کا یونیفارم کیوں استعمال کرتےہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے خلاف برسرجنگ ایران نواز حوثی باغیوں کی تازہ تصاویر سامنے آئی جن میں انہیں ایران کی طاقت ور فورس پاسداران انقلاب کی وردی کے مشابہ یو نیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ نیوز چینل کو سعودی اور یمن کی سرحد پرسعودی فوج کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے حوثی باغیوں کی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ ان تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول حوثی باغیوں نے پاسداران انقلاب کی طرز کے سبزی مائل رنگ کے یونیفام پہن رکھے ہیں۔

حوثیوں کی فوجی وردی پر بنے پرچم اور ملک کی علامت کے نشانات صاف بتاتے ہیں کہ یہ پاسداران انقلاب کی وردی ہے۔

حوثی باغیوں نے نہ صرف پاسداران انقلاب کے یونیفارم کے مشابہ وردی پہن رکھی ہے بلکہ وردی پر پاسداران انقلاب کے بریسلٹ بھی نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ عموما یہ بریسلٹ پاسداران انقلاب کے فوجی شام کے محاذ جنگ پر پہنتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں