ایرانی حجاج.. خامنہ ای سے ناراض اور حج انتظامات پر مسرور
رواں سال مناسک حج ادا کرنے کے لیے متعدد ایرانی شہری ایران کے بیرون سے مکہ مکرمہ پہنچے۔ اس سے قبل تہران نے اپنے شہریوں کو اس دینی فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کرنے سے روک دیا تھا۔
"العربيہ" نیوز چینل نے اتوار کے روز عرفات میں متعدد ایرانیوں سے گفتگو کی جو ایران کے باہر دیگر ممالک سے سعودی عرب آئے ہیں۔ ان افراد نے مناسک کی ادائیگی پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور حج کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔
علاوہ ازیں ایرانی حجاج نے ایرانی حکومت کے تصرفات بالخصوص علی خامنہ ای کی جانب سے اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب کا سفر کرنے سے روک دینے پر ، ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس لیے کہ بعض ایرانی اس موقع کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تاکہ اپنے ان عزیزوں سے ملاقات کرسکیں جو پالیسی وجوہات کی بنا پر ایران واپس نہیں آسکتے ہیں۔ یہ لوگ امید لگا کر بیٹھے تھے کہ مکہ مکرمہ ان کی اپنے عزیزوں سے ملاقات کی سرزمین ہوگا تاہم خامنہ ای نے ان کی تمام امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔