یمن میں جنازے پر اتحادی فوج نے بمباری نہیں کی: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم عرب فوج کے اتحاد کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ہفتے کے روز صنعاء پر فضائی حملے میں اتحادی فوج کا کوئی کردار نہیں۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق یہ وضاحت یمنی حکام کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ اتحادی فوج کے جنازے میں شریک افراد پر فضائی حملے میں کم سے کم 82 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ائر فورس کی کمانڈ کی جانب تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ذریعے نے بتایا کہ کسی آپریشن میں ایسے کسی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

"اتحادی فوج ان اطلاعات کے بارے میں آگاہ ہے۔ اسے یقین ہے کہ بمباری کے دوسرے اسباب پر بھی غور کرنا چاہئے۔ اتحادیوں نے ماضی میں بھی ایسے اجتماعات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے اور انہیں کبھی ہدف نہیں سمجھا گیا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں