.

''اقوام متحدہ شام میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے''

جی سی سی اور ترکی کی جانب سے شامی رجیم اور اس کے اتحادیوں کے حلب پر حملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے وزرائے خارجہ اور ترک وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شامی شہریوں پر حملے رکوانے کے لیے مداخلت کرے۔

انھوں نے شامی رجیم اور اس کے اتحادیوں کے حلب پر حملوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ ترکی اور جی سی سی کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس میں شامی شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔انھوں نے اجلاس میں علاقائی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک اور ترکی عراق کے اتحاد اور اس کی علاقائی خود مختاری کے حامی ہیں۔اس میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ایک بحری جہاز پر حملے کی مذمت بھی کی گئی ہے۔