طیارہ بردار روسی بحری بیڑا شام کی سمت رواں دواں
ناروے نے روس کے اکلوتے طیارہ بردار بحری بیڑے کو جنگی کشتیوں کی فول پروف سکیورٹی میں شام کی سمت روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ناروے کی فوج کی جانب سے نشر کی گئی ایک تصویر میں روسی بحری بیڑا دکھایا گیا ہے جو کھلے سمندر میں رواں دواں ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ناروے کی آپریشن کنٹرول روم کی ترجمان کمانڈنٹ آفیسر ایلزبتھ ایکلاند نے بتایا کہ روسی طیارہ بردار بیڑے کی تصاویر سوموار کے روز ایڈ مرل کوزنیٹوف نے لی تھیں۔ طیارہ بردار جنگی بیڑا ناروے کے ساحل کے قریب سے عالمی سمندری حدود میں سفر کررہا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ سمندر میں سفر کرنے والے روسی بحری بیڑے سے رابطہ کیا گیا تو جواب میں بتایا گیا تھا کہ وہ بحر متوسط کی طرف جا رہے ہیں۔ طیارہ بردار بیڑے کے ہمراہ بڑی تعداد میں جنگی کشتیاں بھی جا رہی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں جنگی کشتیوں کو ماضی میں کبھی ایک ساتھ جاتے نہیں دیکھا گیا۔
ایلزبتھ ایکلاند نے کہا کہ ناروے کے ساحل کے قریب سے گذرنے والے روسی بحری قافلے کے پیچھے ناروے کا ایک جنگی جہاز بھی جائے گا اور کافی دور ہونے کے بعد یہ ذمہ داری نیٹو کے کسی دوسرے رکن ملک کو دے دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ناروے کی فوج اور روسی طیارہ بردار جہاز کے درمیان رابطے قائم ہیں۔
ادھر دوسری جانب روسی بحری بیڑے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی بیڑے کا مقصد خطے میں روسی فوج کی عسکری موجودگی کو مزید تقویت دینا ہے۔
-
شام کے واقعات نے وحشیانہ دور کی یاد دلا دی: جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں رونما ہونے والے واقعات دوسری جنگ ...
مشرق وسطی -
روسی طیارہ بردار جہاز نے بحیرہ روم میں شام کا رخ کر لیا
روسی وزارت دفاع کے مطابق روس کا طیارہ بردار بحری جہاز "ایڈمرل کوزنتسوف" ...
مشرق وسطی -
سوئٹزر لینڈ: شام امن مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم
سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں ہفتے کے روز ہونے والے شام امن مذاکرات کسی پیش رفت کے ...
بين الاقوامى