حلب پرقبضے کا کوئی منصوبہ نہیں: طیب ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کے اندر ترک فوج کی کارروائی الباب اور منبج شہروں پر کنٹرول تک محدود ہے۔ وہ فوجی آپریشن کو حلب تک وسعت نہیں دینا چاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی کا حلب پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں۔ حلب وہاں کے باشندوں کا شہر ہے اور وہی اس کے مالک ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ آپریشن جلد ہی شروع کرنے والے ہیں مگر حلب کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔ ہم حلب پر قبضے کا کوئی پروگرام نہیں بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صدر کی طرف سے حلب کے حوالے سے تازہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب صدر بشارالاسد نے خبردار کیا ہے کہ شمال مشرقی حلب کی طرف سے ترک فوج کی پیش قدمی کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں ترک وزیرخارجہ مولود چاویش اوگلو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بشارالاسد کی وفادار فروسز اعتدال پسند شامی باغیوں کے ٹھکانوں پر وحشیانہ بمباری کررہی ہیں۔ شامی فوج کا ہدف دولت اسلامی’داعش‘ نہیں بلکہ اپوزیشن کی حامی قوتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک فوج شام کی سرحد کے ساتھ بالخصوص الباب شہر میں دہشت گرد تنظیم [داعش] کا مکمل صفایا کرنے تک آپریشن جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر سے جاری ’فرات کی ڈھال‘ آپریشن کا دائرہ حلب کے نواح میں الباب کے دوسرے کونے تک بڑھایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں