مکہ پر میزائل حملہ خامنہ ای کے حکم پر کیا گیا: ایرانی اپوزیشن
ایران کی اپوزیشن کی جلا وطن رہ نما اور قومی مزاحمتی کونسل کی چیئرپرسن مریم رجوی نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ معظمہ پر میزائل حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثیوں نے میزائل حملہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم رجوی نے کہا کہ یمن سے مکہ کی طرف میزائل "القدس فورس" نامی تنظیم کی نگرانی میں داغا گیا جسے براہ راست ایران کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے مکہ معظمہ پر میزائل حملے کو عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔
مریم رجوی نے اپنے بیان میں ایرانی رجیم کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں مسلط نظام نہ تو انسانی ہے اور نہ اسلامی ہے۔ ایران کو اسلامی تعاون تنظیم کی رکنیت سے نکال باہر کیا جائے اور پوری اسلامی دنیا ایران کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔
اپوزیشن رہ نما کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں بھی بیت اللہ اور مسجد حرام کے خلاف سازشوں کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔ سنہ 1986ء میں ایران نے مکہ معظمہ میں دہشت گردی کے لیے دھماکہ خیز مواد وہاں پہنچایا اور سنہ 1987ء میں حج کے موقع پر بگدڑ کی سازش ایران کی طرف سے کی گئی تھی جس میں 400 حجاج جاں بحق ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں یمن میں حکومت کے خلاف سرگرم حوثی باغیوں نے مکہ معظمہ پر ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے سعودی محکمہ دفاع کے میزائل شکن نظام نے فضاء ہی میں مار گرایا۔ اس میزائل حملے پر عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
-
''مکہ کی جانب میزائل حملہ کرنے والے عالم اسلام کے دشمن ہیں''
پاکستان الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ تعاون کرے: علماء ...
پاكستان -
مکہ پرحملہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں پرحملہ ہے: السدیس
امام کعبہ اور حرمین شریفین کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے ...
مشرق وسطی -
مکہ پر میزائل داغنا "غیر ذمے دارانہ اشتعال انگیزی" ہے : فرانس
یمن میں باغی حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے مکہ مکرمہ کو بیلسٹک میزائل ...
بين الاقوامى