مکہ پر میزائل داغنا "غیر ذمے دارانہ اشتعال انگیزی" ہے : فرانس
یمن میں باغی حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے مکہ مکرمہ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش پر ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانس نے اس کارروائی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کو انتہائی غیر ذمے دارانہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جو یمن میں سیاسی عمل کے لیے مطلوب بھروسہ قائم نہیں ہونے دے گا۔
ہفتے کے روز فرانسیسی وزارت خارجہ نے سیاسی حل تک پہنچنے کے واسطے تمام فریقوں سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ تنازع پر ضمانت کے ساتھ روک لگانے کا واحد راستہ ہے۔
اس دوران پیرس نے اپنے ایک بیان میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعيل ولد الشيخ احمد کے واسطے فرانس کی مکمل حمایت کو دہرایا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے ہفتے کے روز اس امر کی تصدیق کی تھی کہ فضا میں ناکارہ بنایا جانے والا بیلسٹک میزائل صعدہ کی ایک مسجد سے داغا گیا تھا اور اتحادی طیاروں کے ذریعے اس کے لانچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ عسیری کے مطابق ایک جانب حوثی (اسرائیل مردہ باد امریکا مردہ باد کے) نعرے لگاتے ہیں اور دوسری جانب ان کے میزائل مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ کا رخ کر رہے ہیں۔
-
مکہ پرحملہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں پرحملہ ہے: السدیس
امام کعبہ اور حرمین شریفین کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے ...
مشرق وسطی -
حوثیوں نے مسجد سے مکہ کی جانب بیلسٹک میزائل داغا تھا: اتحادی ترجمان
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمدالعسیری نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
مکہ مکرمہ کی سمت داغے جانے والے میزائل کی صلاحیت ؟
عکسری امور کے مصرری ماہر ہشام الحلبی نے اُس میزائل کی نوعیت اور صلاحیت پر روشنی ...
مشرق وسطی