دو الفاظ جو ’فیس بک‘ کے اڑھائی ارب ڈالر لے ڈوبے!
سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ دو لفظی بیان نے ویب سائٹ کو ایک بڑے نقصان سے دوچار کردیا اور دو الفاظ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے اڑھائی ارب ڈالر لے ڈوبے۔
تفصیلات کے مطابق ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا تھا کہ ’آنے والے دنوں میں فیس بک کو اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگرچہ اس کے ساتھ ساتھ فیس بک نے طاقتور سرمایہ کاری کے حصول کی بھی کوششیں شروع کی ہیں‘۔ اس مختصر بیان کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے فیس بک میں شامل اپنے شیئرز فروخت کردیے اور کمپنی کو بہ یک جنبش قلم 8 فی صد خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فیس بک پر اشتہارات کم دینے کی توقع ہے جس کی وجہ سے سنہ 2017 میں اشتہارات سے ہونے والی آمدن میں معنی خیز کمی واقع ہونے کا امکان موجود ہے۔ صارفین کی ٹائم لائن پر اشتہارات لگانے کی بھی ایک حد ہوتی ہے جس کی پاسداری ضروری ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فیس بک کو ایک بیان کی وجہ سے اڑھائی ارب ڈالر کا ٹیکہ لگنے کےباوجود کمپنی کو کوئی بہت بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ منگل کے روز کمپنی کی آمدن سنہ 2015ء کی نسبت 56 فی صد زیادہ بتائی گئی تھی جو کہ سنہ 2015ء کی 4.5 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7.01 ارب ڈالر تھی۔
-
"فیس بُک" کے بانی نے ایک گھنٹے میں 3.4 ارب ڈالر کمائے !
بدھ کے روز تاریخ میں نادر و نایاب نوعیت کا ایک ایسا گھنٹہ گزرا جو وقت کے لحاظ سے ...
بين الاقوامى -
نائب ولی عہد کا ’فیس بک‘ ہیڈ کواٹرکا دورہ، زکربرگ سے ملاقات
سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ امریکا کے ...
بين الاقوامى -
فیس بک "خوف ناک عفریت "ہے: اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر برائے داخلہ سیکورٹی نے ہفتے کے روز فیس بک اور اس کے بانی مارک ...
مشرق وسطی -
’فیس بک‘ پرامام کعبہ کے نام سےاکاؤنٹ پر نیا تنازع
الشیخ السدیس کے نام منسوب صفحہ جعلی قرار
مشرق وسطی -
چند منٹ میں زکر برگ کی دولت میں 4 ارب، 850 ملین ڈالرکا اضافہ
’’فیس بک‘‘کے بانی امریکا کے چوتھے اور دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص
ایڈیٹر کی پسند -
فیس بُک پر منافرت پھیلانے کا جُرم، پاکستانی کو 13 سال جیل
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ایک شخص کو ...
پاكستان